the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
گجرات میں دلت آتھر اور صحافی سنیل جادھو نے اپنا "مہاتما پھلے سروشیشٹھا دلت پترکار ایوارڈ" واپس لوٹا دیا ہے ۔ گزشتہ جمعہ (26 مئی) کو جادھن نے اپنا ایوارڈ واپس لوٹانے کا فیصلہ کیا ۔ رپورٹوں کے مطابق جادھو نے اپنے اس فیصلہ کی وجہ ریاست میں دلتوں پر ظلم کو بتایا ہے ۔جادھو کو سال 2011 میں یہ ایوارڈ ملا تھا ۔ ایوارڈ کے ایک حصہ کے طور پر 25 ہزار روپے کا چیک بھی دیا گیا تھا ۔ وہیں جادھو نے ایوارڈ واپسی کا فیصلہ کرنے کے بعد راج کوٹ میں بھیم آرمی کی ریلی میں بھی شرکت کی ۔ ریلی ضلع کلکٹر وکرم پانڈے کے دفتر کے باہر منعقد کی گئی تھی ۔

رپورٹوں کے مطابق کلکٹریٹ پر تنظیم کی طرف سے دلتوں کے خلاف مظالم کے معاملات کو لے کر شکایت کی گئی ۔ تحریری شکایت میں جادھو نے کہا کہ مرکز اور ریاستی حکومتیں



دلتوں کے خلاف تشدد کو روک پانے میں ناکام ثابت ہو رہی ہیں ۔ میں اونا میں دلتوں کے خلاف تشدد کے واقعہ سے کافی مجروح ہوا تھا ۔ وہیں حال ہی میں سہارنپور اور شببرپور میں دلتوں کے خلاف تشدد سے بھی میں بہت مجروح ہوں ۔ جادھو نے آگے کہا کہ اونا واقعہ کے بعد گجرات حکومت دلتوں کی سیکورٹی میں ناکام ثابت ہوئی ہے ۔

غور طلب ہے گزشتہ ایک ماہ سے اتر پردیش کے سہارنپور میں کشیدگی کی صورتحال ہے اور کئی پرتشدد واردات بھی ہو چکی ہیں ۔ گزشتہ 6 مئی کو شببيرپور گاؤں میں مہاراجہ پرتاپ جینتی کے موقع پر ڈی جے بجانے کو لے کر راجپوت اور دلت سماج میں تنازع ہونے کے بعد تشدد بھڑک اٹھا تھا ۔ وہیں نسلی تشدد کے واقعات کی جانچ کے لئے خصوصی تفتیشی ٹیم قائم کرنے کے لئے دائر کی گئی پٹیشن پر سپریم نے فوری سماعت سے انکار کر دیا ہے ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.